بین ریاستی خبریں

بلڈر اور فلم فنانسر یوسف لکڑا والا کا آرتھر روڈ جیل میں انتقال

ممبئی ، 9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اطلاع کے مطابق آرتھر روڈ جیل میں قید بلڈر اور فلم فنانسر یوسف لکڑ اوالا کی موت کی خبر منظر عام پر آ رہی ہے۔ اس کی لاش جے جے ہسپتال لائی گئی ہے۔ فی الحال ، اے ڈی آر (حادثاتی موت کی رپورٹ) درج کی گئی ہے۔ موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ممبئی کے جے جے ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لکڑا والاکو جب ہسپتال لایا گیاتھا، اس وقت اس کی موت ہوچکی تھی ۔

دوپہر 12 بجے انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لکڑ اوالا کو ای ڈی نے 28 مئی کو کھنڈالہ میں ایک مہنگی زمین کی خریداری کے لیے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات بنانے کے ایک معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے بتایا تھا کہ لکڑا والا کو منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔لکڑ اوالا کو منی لانڈرنگ کیس میں نواب آف حیدرآباد ہمت نواز جنگ بہادر کی کھنڈالا میں زمین سے متعلق گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کی قیمت 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لکڑ ا والا نے اس زمین پر قبضہ کرنے کے بدلے سرکاری افسران ، اسٹیٹ ایجنٹس اور دیگر کو 11.5 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔ ای ڈی اس سے متعلق کچھ مشکوک لین دین کی تحقیقات کر رہا ہے۔اس سے پہلے اس وقت کے ماول تعلقہ کے موجودہ رجسٹرار جتندر بڑگجر نے اس وقت لکڑوالا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس کے بعد لکڑ والا کے خلاف ایک لوک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا۔ 12 اپریل 2019 کو لکڑ والا کو احمد آباد ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اس سال فروری میں اسے ضمانت ملی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button