
دبئی ،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی تیزبولنگ اٹیک اس وقت دنیا کے بہترین پیس اٹیک میں شمار ہوتا ہے۔ #بریٹ لی بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ میں ہندوستانی #بولنگ اٹیک کے بارے میں ایک لفظ کہہ سکتا ہوں کہ وہ شاندار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں کافی بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو محمد #شامی اور #جسپریت بمراہ جیسے ٹاپ گیندبازوں کی جگہ لے سکتے ہیں ۔
بریٹ لی نے کہا کہ ان کے پاس تجربہ کار #بولر اور کچھ اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ ان کے بولرز کی رفتار تیز ہے اور وہ جوش اور اعتماد سے بھرپور ہیں۔ نوجوان بولر شامی اور بمراہ کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ وہ کام ہے جو ہندوستان اگلے 10، 15 یا 20 سالوں تک اچھا کر سکتا ہے۔ آئی سی سی #ٹیسٹ چمپئن شپ کے پہلے سیزن میں فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم 2021-23 سیزن کا آغاز 4 اگست سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔
بریٹ لی نے کہا کہ کسی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بینچ کی طاقت اہم ہے اور آسٹریلیا میں ہندوستان کی کارکردگی اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں اب صرف 11 کھلاڑیوں پر منحصرنہیں ہیں۔ اس کے لیے 16-17 کھلاڑیوں کے علاوہ کچھ اور کھلاڑی بھی ہونے چاہئیں جو کسی بھی وقت عالمی معیار کے میچوں کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا ان دنوں وراٹ کوہلی کی قیادت میں #انگلینڈ کے دورے پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ #میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینا ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز 4 اگست سے شروع ہوگی اور پہلا ٹیسٹ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔



