بین الاقوامی خبریں

چین میں بس حادثہ ، 27 افراد ہلاک، 20 زخمی

بیجنگ، 19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوب مغربی چین میں بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے، رواں برس کے دوران یہ ملک کا اب تک کا مہلک ترین ٹریفک حادثہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانڈو کاؤنٹی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گوئیڑو صوبے کی شاہراہ پر پیش آیا، گاڑی میں مجموعی طور پر 47 مسافر سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے علاوہ دیگر 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والے کارکنوں کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یہ حادثہ کیانان کی حدود میں پیش جو گوئیڑو کا پسماندہ، دور دراز پہاڑی علاقہ ہے جہاں کئی نسلی اقلیتیں آباد ہیں۔چائنا روڈ نیٹ ورک مانیٹرنگ سروس کی جانب سے ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر40 منٹ پر پیش آیا جب کہ ان پوسٹس کو بعد میں ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حادثے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مسافر بس رات کے اس پہر میں ہائی وے پر سفر کیوں کر رہی تھی، جب کہ صوبے کی کئی بڑی سڑکوں کو معمول کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے چین بھر میں طویل فاصلے کے سفر پر رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک پابندی عائد ہے۔گوئیڑو صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں صرف صرف گزشتہ 2 دنوں میں 900 سے زیادہ نئے انفیکشن رپورٹ کیے گئے ہیں۔60 لاکھ آبادی پر مشتمل گوئیڑو کے صوبائی دارالحکومت گیانگ میں ستمبر کے اوائل میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button