بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

جموں و کشمیر میں بس حادثہ ،11 مسافر ہلاک کئی زخمی

پونچھ،14ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں ڈویژن کے پونچھ ضلع میں بدھ کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ منی بس ضلع کی تحصیل منڈی میں پاک وہند لائن آف کنٹرول کے قریب ساوجیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 25 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کے جوانوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔معلومات کے مطابق گلی میدان سے پونچھ جانے والی منی بس سرحدی علاقے ساوجیان کے قریب کھائی میں جاگری۔

اس حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ منی بس میں 36 افراد سوار تھے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ فوج، پولیس اور مقامی دیہاتیوں کی جانب سے جائے وقوعہ پر مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ سڑک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کے ساوجیاں میں سڑک حادثے میں موت سے دکھی ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔پولیس اور سول حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جائے۔ مرنے والوں کے لواحقین کی مدد کے لیے پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button