بین ریاستی خبریں

مغربی بنگال اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی کے اسٹار پرچاکوں کی فہرست جاری

بی جے پی نے ممتا بنرجی کے خلاف بھوانی پور سیٹ سے وکیل پرینکا تبریوال کو میدان میں اتارا

نئی دہلی،10؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ریاستی رہنماؤں کے علاوہ دو مرکزی وزراء سمرتی ایرانی اور ہردیپ پوری کو اسٹار پرچارک کے طور پرفہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہنواز حسین اور منوج تیواری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں مغربی بنگال سے وابستہ کچھ مرکزی وزراء ، ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری ، امیتاو چکرورتی ، راہل سنہا ، سوپنا داس گپتا ، انیربان گنگولی ، دیبشری چودھری، بابول سپریو ، ڈاکٹر سبھاش سرکار ، جان برلا ، سمیک بھٹاچاریہ ، روپا گنگولی شامل ہیں۔ ، مغربی بنگال اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے پریانکا تبریوال Priyanka Tibrewal کو بھوانی پور سیٹ سے سی ایم ممتا بنرجی کے خلاف کھڑا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرینکا مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کے معاملے میں درخواست گزار اور وکیل ہیں۔ پرینکا نے 2020 میں اینٹلی سے اسمبلی انتخابات بھی لڑاتھا ، لیکن وہ ہار گئیں۔ بی جے پی نے سمیر گنج سے ملن گھوش کو میدان میں اتارا ہے۔ سوجیت داس کو جنگی پور سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ بی جے پی نے بھوانی پور میں ممتا بنرجی کو گھیرنے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی تیار کی ہے۔ بیرک پور کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کو بھوانی پور کا مبصر بنایا گیا۔ جنرل سکریٹری سنجے سنگھ کو بھوانی پور کا انچارج بنایا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button