
نئی دہلی،3اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں آیا تھا ،لیکن اب یہ انسانوں سے دوسرے جانوروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر پریا ابراہم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (NIV) کی ڈائریکٹر جو کہ ہندوستان میں بایومیڈیکل ریسرچ کی سب سے بڑی تنظیم ICMR سے وابستہ ہے، نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کو جانوروں کے ساتھ رابطے میں آتے وقت ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ اس میں تھوڑی سی لاپرواہی ہوجاتی ہے۔
یہ کرونا وائرس جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے۔این آئی وی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پریا نے بتایا کہ جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کے پھیلنے کو زونوسس کہتے ہیں۔ لیکن ریورس زونوسس بھی ہوتا ہے۔ اس میں بیماریوں کے وائرس انسانوں سے جانوروں تک پہنچتے ہیں اور انہیں متاثر کرنا شروع کر نے لگتاہے۔
ڈاکٹر پریا نے کہا کہ کرونا کے انسانوں سے جانوروں میں پھیلنے کے واقعات ناممکن نہیں ہیں۔ سائنسی دنیا اسے ایک چیلنج کے طور پر نہیں دیکھتی۔ اس طرح کے انفیکشن کے پھیلنے کے امکان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس طرح کے انفیکشن سے نمٹنے کو کوئی چیلنج نہیں سمجھتی۔ لیکن ہمیں اس چیز کو اپنے ذہن میں رکھنا ہوگا اور جانوروں کے ساتھ رابطے میں آتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔



