قومی خبریں

کینیڈا نے ہندوستان سے جانے والی مسافر پروازوں سے پابندی ہٹائی

نئی دہلی، 26 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈا  حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستان سے آنے والی مسافر پروازوں پرسے پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ پابندی کووڈ 19 کے پروٹوکول کے تحت کچھ عرصے کیلئے لگائی گئی تھی جس کا فیصلہ آج یہاں جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے کیا ہے۔ منگل کو کینیڈانے ہندوستان سے آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں پر پابندی کو 26 ستمبر تک بڑھا دی تھی۔ اب اس مدت کے اختتام کے ساتھ ہندوستان سےکینیڈا تک سفر کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اس دوران کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا بھی لازمی ہوگا، جس میں کوویڈ کی منفی رپورٹس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایئر کینیڈا کل سے ہندوستان سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر سکتا ہے، جبکہ ایئر انڈیا 30 ستمبر سے کینیڈا کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے والا ہے۔ ایک ماہ قبل پابندی عائد ہونے سے پہلے یہ دونوں ایئرلائنز ہندوستان اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان ایئر بلبل معاہدے کے تحت کام کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button