بین الاقوامی خبریں

کینیڈا: وزارت صحت نے کرونا سے متعلق مشورہ کے بجائے پورن ویڈیو کیا ٹوئٹ

لندن، 15اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈا کی ریاست کیوبک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخر ان کی جانب سے فحش مواد کا لنک کیوں ٹویٹ ہوا۔وزارت صحت نے فحش مواد پوسٹ کرنے سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت بھی پیش کی ہے۔کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں وزارت صحت نے 14 اپریل جمعرات کے روز اپنی اس ٹویٹ کے لیے معذرت پیش کی ہے جو فحش فلموں جیسے نامناسب موادپر مبنی تھی۔

حکام کے مطابق اس ٹویٹ کا اصل مقصد کووڈ 19 سے متعلق صوبے کیوبیک کی ویب سائٹ کو صارفین سے مربوط کرنا تھا۔لیکن ایک میڈیا ادارے سی ٹی وی نیوز براڈکاسٹر نے یہ اطلاع دی کہ وزارت صحت نے جو لنک کووڈ 19 کی ویب سائٹ سے صارفین کو جوڑنے کے لیے پوسٹ کیا ہے وہ ایک فحش مواد پر مبنی پورن ہب نامی اس ویب سائٹ کا ہے۔

جس پر فحش فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔اس واقعے کے علم میں آنے کے فوری بعد صوبے کیوبک کی وزارت صحت نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے، ہمارے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نامناسب مواد پر مشتمل ایک لنک شائع ہو گیا تھا۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور ہم اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پورن ہب نامی ویب سائٹ کا تعلق مونٹریال سے ہے اور کینیڈا کی فحش مواد سے متعلق معروف کمپنی منڈ گیک کی ملکیت میں ہے۔سن 2021 میں درجنوں خواتین نے اس کمپنی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا الزام ہے، کمپنی جنسی استحصال کر کے مالی فائدہ اٹھانے کا کام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button