بین الاقوامی خبریں

کینیڈا کے اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈاکے ایک اسکول کے احاطے سے 215بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے ایک بند سکول کے احاطہ سے 215بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں جن میں کئی بچوں کی عمریں 3سال کے قریب ہیں۔ باقیات ملنے کا اعلان کینیڈین وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کاسیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔بچوں کی باقیات روایتی تعلیم کے ایک بورڈنگ اسکول سے برآمد ہوئیں۔ برٹش کولمبیا میں قائم اس اسکول کو 1978میں بند کر دیا گیا تھا۔ بچوں کی اموات کب اور کیسے ہوئیں اسکی تحقیقات کیں جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button