بین الاقوامی خبریں

پانامہ کا پرچم بردار جہاز پھنس جانے سے نہرسویزعارضی طورپر بلاک

قاہرہ ، 10ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سویز #کینال اتھارٹی کو پانامہ کے ایک پرچم بردارجہاز کے خشکی پرآجانے کے بعد اس اہم #آبی گذرگاہ کو عارضی طور پربند کرنا پڑا ہے۔اس کے نتیجے میں مصر میں آنے والے متعدد بحری #جہاز #نہر #سویز میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔ پانامہ کا پرچم بردارکورل کرسٹل کنٹینر نامی جہاز پھنسنے کے کچھ ہی دیربعد کامیابی سے دوبارہ تیرنا شروع ہوگیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورٹ سعید سے نہرسویز (السویس)کی طرف آنے والے چار جہازوں کو آبی #گذرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

اس سال میں یہ دوسراموقع ہے جب نہرسویزکوکسی جہاز نے بند کردیا ہے۔مارچ میں ایورگیون یعنی فلک بوس عمارت کے سائز کا پانامہ کا پرچم بردارجہاز چھے دن تک نہر میں پھنسا رہا تھا۔اس کے نتیجے میں جہازراں کمپنیوں کو اربوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ جہاز 23 مارچ کو ہالینڈ کی بندرگاہ روٹرڈیم کی طرف جارہا تھا۔

یہ سویزشہرکے قریب جنوبی داخلی دروازے سے تقریباً 6 کلومیٹر (3.7 میل) شمال میں نہرکی ایک لین کے کنارے سے ٹکرا کر پھنس گیا تھا۔سویزکینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ بڑے جہازوں کو دوبارہ پھنسنے سے روکنے کے لیے آبی گذرگاہ کے #راستوں کو وسیع کرنے کے منصوبے پر عمل پیراہے۔اس پر اربوں ڈالرلاگت آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button