قومی خبریں

کیپٹن امریندر سنگھ نے پرشانت کشور سے کی ملاقات 2022 میں دوبارہ ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں شروع

نئی دہلی،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب #کیپٹن #امریندر #سنگھ نے انتخابی حکمت عملی نگار پرشانت کشور سے ملاقات کی۔ #سونیا #گاندھی سے ملاقات کے ایک روز بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں پرشانت کشور سے ملاقات کی۔ بہت سارے انتخابات جیتنے کا سہرا پرشانت کشور کو جاتا ہے۔ 2017 میں بھی انہوں نے کیپٹن کے لئے انتخابی مہم تیار کی تھی۔

پنجاب میں اقتدار مخالف لہر اور سدھو کے ساتھ اندورنی لڑائی کے درمیان امریندر ایک بار پھر 2022 میں پرشانت کشور کے ساتھ فتح کو دہرانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف امریندراور #نوجوت سنگھ سدھو کے مابین اختلافات کو ابھی تک اعلیٰ کمان بھی نہیں حل کرسکا ہے۔ #کانگریس کے ایک پینل نے مشورہ دیا ہے کہ یا تو سدھو کو #پنجاب کانگریس کا صدر بنایا جائے یا ریاست میں کابینہ میں ردوبدل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن نے دونوں باتوں کی مخالفت کی ہے، حالانکہ انہوں نے منگل کو میڈیا سے کہا تھاکہ مجھے سدھو صاحب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔کانگریس کے صدر جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم اس کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button