بین ریاستی خبریں

کے ایل او کے جیون سنگھ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج وزیراعلی ممتا بنرجی کوبتایا تھا’باہری‘

کولکاتہ،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شمالی بنگال میں علیحدہ ریاست کی مانگ کرنے والے بھارتیہ #جنتا #پارٹی (بی جے پی) کے رکن #پارلیمنٹ جان برلا کی حمایت کرنے اوروزیراعلی کو باہری بتانے پر بیدھان نگر الیکٹرانکس کمپلیکس پولیس اسٹیشن نے (KLO chief Jeevan Singh)کے ایل اے کے سربراہ جیون سنگھ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

کامتا پور لبریشن آرگنائزیشن کے توسط سے جاری ویڈیو میں جیون سنگھ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایک علیحدہ ریاست تشکیل دی گئی تو لوگوں کو باہری حکومتوں کے جبر سے آزاد کیا جائے گا۔

اس دوران اس #ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اب پولیس ویڈیو پیغام کے منبع کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔دراصل بی جے پی لیڈر جان برلا نے حال ہی میں شمالی بنگال سے علیحدہ مرکزی خطے کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس خطے میں ترقی کا فقدان ہے۔ ویڈیو میں سنگھ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی #ممتابنرجی (Chief Minister Mamata Banerjee) کو باہری کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔اس سے قبل ترنمول لیڈران کو دھمکیاں دینے کے معاملات بھی سامنے آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button