ممبئی، 26 جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما ہفتہ کے روز ممبئی پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہیں ہوئیں جو ان کے خلاف پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات دینے کے معاملے میں درج کیے گئے تھے۔ایک افسر نے بتایا کہ نوپور شرما کیخلاف پیدھونی پولیس اسٹیشن میں 28 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور پولیس نے انہیں ای میل کے ذریعے سمن بھیجا تھا، جب کہ یہاں سے ایک ٹیم اسے کاپی دینے کے لیے دہلی بھی گئی تھی۔ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئی، ایسی صورتحال میں پیر کو مزید لائحہ عمل طے کریں گے۔
نوپور شرما کے خلاف کولکتہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، جہاں انہیں 25 جون کو پیش ہونا تھا۔نوپور شرما ایک بار پھر پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ تبصرے کے معاملے میں کولکاتہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ ایک اہلکار نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ شرما کے ریمارکس کیخلاف مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کو بھیجی گئی ای میل میں شرما نے کہا کہ اگر وہ کولکاتہ پہنچیں تو ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔
اس لیے اس نے پولیس افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ وہ اسی وجہ سے اس ہفتے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن کے جاری کردہ سمن پر حاضر نہیں ہوئیں۔ہمیں نوپور شرما کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں اس نے ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے سامنے پیش ہونے سے اپنی نااہلی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ کولکاتہ آتی ہیں تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔



