
جیوتی سندھیاکو پیش کیا ’بے شرمی کا پھول ‘ این ایس یو آئی کے رہنما سمیت 10 کیخلاف مقدمہ درج
گوالیار :(اردودنیا/ایجنسیاں) اتوار کے روز گوالیار پولیس نے این ایس یو آئی کے رہنماؤں کیخلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کو مبینہ ’بے شرمی‘ پھول کا پیش کیا تھا۔ این ایس یو آئی کے چار نامزد امیدواروں اور 6-7 دیگر کیخلاف گولہ کا مندر تھانے میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز ہوائی اڈے جاتے ہوئے این ایس یو آئی کے کارکنوں نے ایک ’’میورنڈم‘‘ کی آڑ میں جیوتی رادتیہ سندھیا کو ’بے شرمی‘ کا پھول پیش کیا تھا۔پولیس نے این ایس یو آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ،جنہوں نے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیوتی ر ادتیہ سندھیا کے ساتھ ایسی حرکت کی ہے۔
تھانہ گولا کا مندر پولیس نے ایک ویڈیو کی بنیاد پر از خودنوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کیا ہے ۔واضح ہوکہ سنیچر کو واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس وائرل ویڈیو کی بنیاد پر گولہ کا مندر پولیس نے این ایس یو آئی کے قومی کنوینر سچن دویدی ، ضلعی صدر ونش مہیشوری اورسچن بھدوریا سمیت 6-7 دیگر افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
گولہ کا مندر اسٹیشن انچارج ونئے شرما نے بتایا کہ کلکٹر نے ضلع میں رول آف سِکس نافذ کیا ہے۔ اس صورتحال میں این ایس یو آئی کے رہنما سچن بھدوریا سمیت 10-12 افراد گولہ کا مندر کے علاقے میں جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سبب تمام لوگوں کے خلاف دفعہ 188 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



