سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف مقدمہ درج
دہلی میں 5 فروری کو اسمبلی انتخابات ہیں۔
نئی دہلی ،4فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دہلی میں 5 فروری اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہے اور آج وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آتشی اور ان کے حامیوں کیخلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں آتشی کے حامی ساگر مہتا ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، آتشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہی خود پولیس کو بلایا تھا اور ان کے ہی خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جس ویڈیو کی بنیاد پر پولس نے آتشی اور اس کے حامی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولس اہلکار ویڈیو بنا رہا ہے۔ وہ پیچھے سے ویڈیو بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
آتشی اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں پہنچی تھی، جب آتشی کے ساتھ دو حامیوں میں سے ایک ساگر نے ویڈیو بنا رہے پولس اہلکار کی طرف ہاتھ بڑھایا، جس کی وجہ سے موبائل نیچے گر گیا۔ اس سے پہلے ساگر کے ساتھ کھڑے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ دوست، ہمارا بھی ویڈیو لے لو۔دہلی پولیس کی جانب سے درج کیس پر وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ راکیش بیدھوڑی کے اہل خانہ کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ میں نے شکایت کی اور پولیس اور الیکشن کمیشن کو بلایا، لیکن انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا! راجیو کمار جی: آپ انتخابی عمل کو کتنا برباد کریں گے؟
دہلی میں 5 فروری کو اسمبلی انتخابات ہیں۔ انتخابی نتائج 8 فروری کو آئیں گے۔ اس بار بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس بھی عام آدمی پارٹی کو سخت چیلنج دے رہی ہے۔ ایسے میں دہلی الیکشن سہ رخی ہوتا نظر آ رہا ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس بار بھی وہ دہلی میں حکومت بنائے گی۔ ساتھ ہی بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس بار دہلی کے لوگ آپ کے جھوٹے فریب میں نہیں آئیں گے۔



