قومی خبریں

وکلاء کیخلاف صارف عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا: سپریم کورٹ

وکلاء کو اپنے مؤکلوں کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا

نئی دہلی، 14مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سروس میں لاپرواہی کے لیے وکیل کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ سروس میں غفلت برتنے پر وکلاء کے خلاف صارف عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔سپریم کورٹ کی جسٹس بیلا ایم ترویدی کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ قانونی پیشہ ایک مختلف قسم کا پیشہ ہے اور اس کا کام ایک خاص نوعیت کا ہے اور اس کا کسی دوسرے پیشے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

وکلاء کو اپنے مؤکلوں کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ وکلاء کا کنٹرول زیادہ تر ان کے مؤکلوں کے پاس ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ سروس کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے دائرہ سے باہر ہے۔ دراصل، نیشنل کنزیومر کورٹ (این سی ڈی آر سی) نے 2007 کے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ وکلاء اور ان کی خدمات کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت اس کے دائرہ کار میں ہیں۔اس فیصلے کو بار کونسل آف انڈیا، دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بار آف انڈین لائرز اور دیگر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مذکورہ درخواست کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے اور سپریم کورٹ نے قومی صارف عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button