سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

جگر کا ورم، ورم الکبد (Hepatitis) اسباب وعلاج  ✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
موسم گرما شروع ہے اور اکثر اس موسم میں جگر کے امراض بڑھ جاتے ہیں، جس کا سبب ٹھنڈا پانی، گوشت اورگرم مصالحہ دار غذا کا کثرت سے کھانا، کثرت مے نوشی، مقام جگر hepatitis پر چوٹ آنا، میٹھی اور چکنی اشیاء کا زیادہ استعمال، جسم میں خون یاصفراء کا زیادہ ہوجانا، بعض اوقات ثقیل اور غلیظ غذاؤں کے استعمال سے بھی عارضہ ہوجاتا ہے۔ بخار کی شدت میں پانی کثرت سے بے تحاشہ پی لینا، جگر میں بلغم کا زیادہ ہونا تلی کے زیادہ بڑھ جانے سے بھی ورم پیدا ہوجاتا ہے۔ 
علامات: ورم دموی وصفراوی یہ ہے کہ بخار اور شدت پیاس ہوتی ہے اور مقام جگر پر درد سوزش اور جلن اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ بھوک کم ہوجاتی ہے، کروٹ لینے میں تکلیف ہوتی ہے، دیگر علامات حسب عادت ظاہر ہوتی ہیں مگر یہ علامات عام ہوتی ہیں جو ورم محدب اور مقعر دونوں میں پائی جاتی ہیں ۔
اگر ورم مقعر میں ہو تو ساتھ ہچکی، قے، قبض اور ابکائی غشی وغیرہ ہوتی ہے اگر ورم محدب میں ہو تو کھانسی ضیق النفس ہوتا ہے اور دائیں پسلی کے نیچے دبانے سے درد اور ورم ہلائی شکل کا معلوم ہوتا ہے۔ پیشاب پتلا اور کم مقدار میں آتا ہے۔ 
علامات ورم بلغمی یہ ہے کہ زبان اور چہرہ کا رنگ سفید ہوتا ہے، پیاس کم اور چہرہ کے عضلات ڈھیلے پیشاب سفید ذرا کم ہوتاہے بخار بہت کم ہوتا ہے۔ 
علامات ورم سوداوی کی یہ ہے کہ مقام جگر سخت ہوتا ہے درد وبخار نہیں ہوتا بدن لاغر ہوتا ہے بھوک کم اور چہرے کی رنگت بدل جاتی ہے۔ 
علاج: اگر ورم مقعر کبد میں ہو تو عنب الثعلب دوگرام، تخم کاسنی دوگرام، عرق مکو 20 گرام، عرق بادیان 20 گرام، شربت دینار 20 گرام، ملاکر پلادیں۔ 
اگر ورم محدب کبد میں ہو قبض کا ضرور خیال رکھیں اور دوا میں تخم خربوزہ دوگرام، عرق کاسنی دوگرام، خارخشک دوگرام، شربت بزوری بارد 20 گرام پلائیں یاآب انار 50 گرام پلائیں جب حرارت کم ہوجائے تو یہ دوا پلائیں۔ 
نسخہ: گل بنفشہ دوگرام، بادیان دوگرام، تخم کاسنی دوگرام، بیخ کاسنی دوگرام، تخم خیارین دوگرام، تخم خربوزہ دوگرام، خارخشک خورد دوگرام، تخم کثوت، شربت بزوری معتدل 20 گرام ملاکر پلائیں۔ 
اگر قبض ہو تو ریوند چینی دوگرام، مویز منقی 9 دانہ اضافہ کرلیں اور بجائے شربت بزوری کے شربت دینار 20 گرام ملاکر پلائیں۔ 
نسخہ: جو ورم بلغم کے لئے نافع ہے۔ لک مغسول 5 گرام، ریوند چینی دوگرام، تخم کاسنی دوگرام، مغز تخم خیارین دوگرام، تخم مغسول خربوزہ دوگرام، مجیٹھ دوگرام، بادیان 3 گرام، تخم کرفس چار 3 گرام، ساذج ہندی 3 گرام، سنبل الطیب 3 گرام، اجوائن 3 گرام، مصطگی رومی 3 گرام، ایک خوراک یعنی 3 گرام سے 5 گرام، ہمراہ شربت بزوری، ورم جگر کے لئے میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی حفظہ اللہ بے حد مجرب نسخہ تحریر فرماتے ہیں جو قارئین کی نذر ہے۔ 
نسخہ: نوشادر 30گرام عرق کاسنی آدھا لیٹر میں حل کرکے تین تین تولہ یعنی 30-30 گرام دن میں تین دفعہ پلائیں۔ 
پرہیز: تمام چکنی میٹھی اشیاء اور بادی چیزوں سے پرہیز کرائیں۔ ورم صفراوی اور دموی میں گوشت گرم مصالحہ، سرخ مرچ، بینگن، انڈا، مچھلی وغیرہ گرم اشیاء نہ دیں تمام چکنی میٹھی اشیاء اور چاول سے پرہیز کرائیں۔
ورم صفراوی اور دموی میں گوشت گرم مصالحہ، سرخ مرچ، بینگن، انڈا، مچھلی وغیرہ گرم اشیاء نہ دیں ورم بلغمی میں آلو، پیاز، میٹھا کدو، لیموں، مکھن، دہی، جامن، امرود، تربوز وغیرہ سے پرہیز کریں۔ ورم صلب میں کچالو گوشت ، اروی، آلو، بھنڈی، چنے مسور کی دال وغیرہ نہ دیں۔ 
گھریلو علاج: جس کو کھانا کھانے پر متلی یاجی خراب ہوتا ہو وہ کھانے سے پہلے ایک گرام لیموں کا اچار جس کو سرکہ میں تیار کیا گیا ہو استعمال کریں ان شاء اللہ فوری افاقہ ہوگا۔ 
علاج: جگر تلی اور سبھی قسم کے علاج رحیمی شفاخانہ بنگلور و دہلی میں بغیر آپریشن کیا جاتا ہے۔ میرے والد محترم بڑے حکیم صاحب کی کتاب معدہ جگر کا علاج سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039                     

Phone :080-23180000/23397836 Mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button