صحت اور سائنس کی دنیا

شوگر بڑھنے کی وجوہات اور بچنے کا طریقہ  ✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور

ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شار %25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ تاہم اگر آپ اکثر بلڈ شوگر کو چیک کراتے رہتے ہیں اور ہر بار اس میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تو یہ آگے بڑھ کر آپ کو ذیابیطس کا مریض بھی بنا سکتا ہے۔

تاہم یہاں کچھ ایسی غذائیں، ورزشیں اور دیگر طریقے بتائے جا رہے ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح کو صحت مند لیول پر لانے میںمدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ سبزیوں، مچھلی اور پھلوں سے بھرپور غذائیں اس مرض میں مفید ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ اس وقت 21فیصد تک کم ہوجاتا ہے جب لوگ پھل، سبزیوں، مچھلی، اجناس (گندم، جو وغیرہ) اور زیتون کے تیل کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔

مچھلی کے گوشت کا استعمال مسلسل کرنا چاہئے تاہم سرخ گوشت، مکھن یا میٹھی اشیاء کو کبھی کبھار ہی کھانا چاہیے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذائیں بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ زیتون کا تیل نقصاندہ نہیں۔ 

انگور اور بیریز کا استعمال: انگور اور اسٹرا بیری میں موجود جزائین تھوسیان بلڈشوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ایک نئی برطانوی تحقیق جو نوروچ میڈیکل اسکول کے تحت ہوئی، کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں انگور یا بیریز کا استعمال بلڈ شوگر پر ویسے ہی اثرات مرتب کرتا ہے جو جسمانی وزن میں کمی سے مرتب ہوتے ہیں۔

ناشتہ ضروی: اگر آپ اکثر صبح کی پہلی غذا کو چھوڑ دیتے ہیں تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہوجائیں۔ ناشتہ کرنے سے دن بھر کے لئے بلڈشوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق ناشتہ دلیے یا دیگر صحت مند چیزوں پر مشتمل ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

بہت زیادہ چکنائی والا ناشتہ بھی بلڈ شوگر کے لئے اتنا ہی نقصاندہ ہے جتنا ناشتہ نہ کرنا۔ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ صبح کا ایک لقمہ، دن بھر کی سو مچھلیوں اور سو مرغیوں سے بہتر ہے۔ یعنی ناشتہ ضرور کرنا چاہئے اس سے قویٰ میں اضمحلال واقع نہیں ہوتا۔ (مؤلف) 

ورزش کو عادت بنالیں: جو لوگ ورزش (چہل قدمی، جاگنگ یا کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی کم از کم ڈھائی گھنٹے فی ہفتہ) اور جسمانی مضبوطی کی تربیت کو عادت بنالیتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ بھی ورزش سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں ایک تہائی حد تک کم ہوتا ہے۔ورزش کے بعد آپ کے پٹھوں میں دوران خون سے زیادہ گلوکوز جاتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ جتنے فٹ ہوتے ہیں انسولین کے نظام میں اتنی ہی بہتری آتی ہے۔

زیادہ بیٹھنے سے گریز: بیس منٹ تک بیٹھنے کے بعد دو منٹ کی چہل قدمی کو اپنی عادت بنالینا ذیابیطس کی روک تھام کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایک برطانوی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد چلنے کی عادت کو اپنا لینے سے کھانے کے بعد آپ کا بلڈشوگر بہت زیادہ بڑھنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اپنی ادویات کا جائزہ لینا: مختلف امراض کے لئے ادویات جیسے دمہ کنٹرول کرنا، کولیسٹرول لیول میںکمی لانے اور بلڈ پریشر کو کم کرنیوالی ادویات بھی بلڈ شوگر کو اوپر کی جانب لے جاسکتی ہیں۔ اگر ان ادویات کے استعمال کے ساتھ بلڈ شوگر میں اضافہ ہو رہا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع ہوں، اور ادویات کے بارے میں رائے لیں جو آپ کے امراض کا علاج بغیر کسی مضر اثرات کے کرسکیں۔

بچنے کا طریقہ: میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی حفظہ اللہ شگر سے محفوظ رہنے کا اک عام طریقہ تجویز فرماتے ہیں جس کو بہت مجرب پایا ہے اردودنیا قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔ ہرکھانے سے قبل دو سو گرام تیز گرم پانی چائے کی طرح نوش فرمائیں، دیکھا گیا ہے کہ جن کی شگر باڈر پر بھی ہے اس میں بھی کمی واقع ہوئی اور جگر فعال ہوگیا، مزید پیٹ بھی کم ہوجاتا ہے۔ 

فقیری نسخہ: اگر کسی کی شگر ادویات لینے کے باوجود کم نہ ہورہی ہو، سڑکوں کے کنارے یاجنگل میں خودرو پیدا ہونے والی جنگلی چھوٹی بیری کے دس گرام پتے صبح وشام ایک کپ پانی میں ابال کر چھان کر پی لیں، چند ہفتوں کے استعمال سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا، ساتھ میں ڈاکٹر یاحکیم کی دوا بھی استعمال کریں۔ 

نوٹ: رحیمی شفاخانہ میں شگر کا کامیاب علاج موجود ہے لیکن شگر ختم ہونے والا مرض نہیں ہے، دوا سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ 

Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic) #248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039

Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button