قومی خبریں

نئے سی بی آئی ڈائریکٹر کافرمان: ملازمین نہیں پہن سکتے جینس، ٹی شرٹس، اسپورٹس جوتا اور چپل

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی بی آئی آفس میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے ڈریس کوڈ تیار کیا گیا ہے۔ دفتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین جینس، اسپورٹس جوتے، ٹی شرٹ جیسے کپڑے نہیں پہن سکتے ہیں۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال نے کہا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے تمام افسران اور ملازمین کو باضابطہ طور پر دفتر کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

جینس اور اسپورٹس جوتے جیسے کسی بھی لباس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی بی آئی آفس کے ایک آرڈر کے مطابق مردوں کے لئے ڈریس کوڈ شرٹ، فورمل ٹرائوزر اور فارمل جوتے ہوں گے اور انہیں کلین شیوہوکر آفس آنا ہو گا۔ سی بی آئی کی خواتین ملازمین سے صرف ساڑی، سوٹ، فورمل شرٹ اور ٹراوزر پہننے کو کہا گیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جینس، ٹی شرٹس، اسپورٹس جوتے، چپل پہن کر دفتر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

قوانین کا نفاذ پورے ملک کے سی بی آئی دفاتر میں ہوگا اور ہر برانچ کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی بی آئی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ متوازن حکم ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہر افسر، ملازم کو ہر وقت فارمل لباس پہننا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button