
نیویارک :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ بھر کی کئی ریاستوں نے 12 سے 15 سالہ بچوں کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگانے کا عمل شروع کر د دیا گیا ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر بیون ٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے دائرہ کار میں عمر کے مذکورہ گروپ کو بھی شامل کر دیا ہے۔اس سے قبل امریکہ میں 16 سال یا زیادہ عمر کے افراد کے لیے اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔
ریاست نیو جرسی کی رووان یونیورسٹی کے ویکسین لگانے کے ایک مرکز میں بچوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ایک 15 سالہ بچی نے کہا کہ اساتذہ کے بغیر پڑھائی کرنا یقینا مشکل ہے اور اب وہ دوستوں کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے کی منتظر ہے۔فائزر 11 سالہ اور کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگانے کی طبی آزمائش کر رہی ہے۔ کمپنی عمر کے اس گروپ کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ستمبر میں درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔



