پرائیویٹ پارٹس میں راڈ ڈالنے کی دھمکی، عریاں تصاویر سے بلیک میلنگ—سیلینا جیٹلی کے شوہر پر 7 سنگین الزامات
سیلینا جیٹلی کے شوہر پر 7 سنگین الزامات
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہوگ کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت میں گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں سیلینا نے پیٹر پر کئی سنگین، خوفناک اور چونکا دینے والے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں جسمانی، ذہنی، جذباتی اور جنسی استحصال شامل ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔
سیلینا کے مطابق ان کا شوہر ہنی مون سے ہی تشدد پر اتر آیا تھا۔ اٹلی میں ہنی مون کے دوران جب وہ ماہواری کے درد سے پریشان تھیں اور ڈاکٹر کے پاس جانے کا کہا، تو پیٹر نے غصے میں شراب کا گلاس دیوار پر دے مارا اور چیخ چلا کر ہنگامہ کیا۔
عدالتی دستاویز کے مطابق، 2012 کے دہلی گینگ ریپ کیس کے بعد ہر جھگڑے میں پیٹر انہیں اندام نہانی میں راڈ ڈالنے کی دھمکی دیتا تھا اور کہتا تھا کہ "تم اس کی مستحق ہو۔” یہ دھمکیاں سیلینا کے مطابق انہیں شدید خوف اور ذہنی صدمے میں مبتلا کر دیتی تھیں۔
سیلینا کا کہنا ہے کہ پیٹر انہیں زبردستی اپنے اسٹڈی روم میں بلا کر اپنی مرضی کے مطابق جنسی تعلقات قائم کرتا تھا اور انہیں غیر فطری جنسی حرکات پر مجبور کرتا تھا۔
ایک سنگین الزام یہ بھی ہے کہ پیٹر نے سیلینا کی عریاں تصاویر لیں اور بعد میں انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ اس کے جنسی مطالبات نہ مانیں تو وہ یہ تصاویر میڈیا میں لیک کر دے گا۔
دستاویز کے مطابق، پیٹر بچوں کے سامنے سیلینا کو "Whe”** کہہ کر پکارتا تھا اور جڑواں بچوں کے سامنے بھی بدزبانی سے باز نہیں آتا تھا۔
سیلینا نے الزام لگایا کہ پیٹر نے ان سے اور ان کے اہلِ خانہ سے لاکھوں روپے مالیت کے تحائف کا مطالبہ کیا، جن میں لگژری کپڑے، کفلنکس اور زیورات شامل تھے۔ان کے خاندان نے اس پر ₹600,000 کے ڈیزائنر کفلنکس اور ₹1000,000 مالیت کے زیورات دینے پر مجبوراً آمادگی ظاہر کی۔
جڑواں بچوں کی پیدائش کے تین ہفتے بعد جب سیلینا نے پیٹرنٹی چھٹی مانگی تاکہ وہ بچوں کی دیکھ بھال میں مدد کریں، تو پیٹر نے ان کی کلائی پکڑ کر انہیں اپارٹمنٹ سے باہر پھینک دیا۔وہ دودھ پلانے کے لباس میں تھیں اور ایک پڑوسی نے آکر ان کی مدد کی۔سیلینا نے کہا: پیٹر کو کسی پر ترس نہیں سیلینا نے کہا کہ پیٹر "انتہائی خودغرض، شرابی اور مختصر مزاج” انسان ہے جسے نہ اپنے بیوی بچوں سے ہمدردی ہے اور نہ ہی احساس۔عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں یہ تمام الزامات درج ہیں، اور کیس کی سماعت جاری ہے۔



