بین ریاستی خبریں

مرکزی ایجنسیاں شیوسینا لیڈروں کو پریشان کرکے دباؤ بنارہی ہے : سنجے راوت

ممبئی ،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں ہماری پارٹی کے لیڈروں کو ہراساں کر رہی ہیں۔ ہمارے لیڈروں پر ان ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ راوت نے کہا کہ کچھ بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت 10 مارچ کو گر جائے گی، یہ تمام افواہیں اس وقت سے شروع ہوئی ہیں، جب میں نے وینکیا نائیڈو کو خط لکھا ہے۔

سنجے راوت نے مزید کہا کہ ٹھاکرے خاندان پر علی باغ میں 19 بنگلے بنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ میں تمام صحافیوں کو ان بنگلوں پر پکنک پر لے جاؤں گا، اگر وہاں بنگلے نہیں ملے تو جو لوگ یہ الزامات لگا رہے ہیں ان کو ان کا صحیح مقام دکھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شیوسینا کسی سے نہیں ڈرتی، جو لوگ اس وقت ہمیں ہراساں کر رہے ہیں ان سے 2024 کے بعد نمٹا جائے گا۔راوت نے کہا کہ پی ایم سی بینک گھوٹالے میں بی جے پی کے کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ نی کان انفرا کنسٹرکشن کمپنی کس کی ہے؟ پی ایم سی کیس کے ملزم راکیش وادھوان اور سومیا کے بیٹے اس کمپنی میں حصہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button