قومی خبریں

والدین کے کووڈ سے متاثر پائے جانے پر مرکزی حکومت کےملازمین کوملے گا خصوصی ،15 دن کا ایس سی ایل

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت کے ملازمین کے والدین یا منحصر کنبے کے افراد اگر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پائے جاتے ہیں تو وہ 15 دن کی خصوصی آرام دہ چھٹی (ایس سی ایل) کے اہل ہوں گے۔ اس پر انتظامیہ نے ایک آرڈر جاری کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کنبہ کے رکن یا والدین کو اسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت ہے اور 15 دن کا ایس سی ایل ختم ہوگیا ہے تو ایسی صورتحال میں سرکاری ملازم کو اس رشتے دار کے اسپتال سے چھٹی ہونے تک کوئی دوسری چھٹی دے دی جائے گی۔

وزارت نے کووڈ وبا کے دوران علاج، اسپتال میں داخل ہونے، تنہائی وغیرہ سے متعلق پیدا ہونے والے مختلف سوالات کولے کر تفصیلی حکم جاری کیا ہے۔ اس نے سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کو بھی مدنظر رکھا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کووڈ19 سے متاثر ہو جاتا ہے اور وہ گھر سے الگ تھلگ رہتا ہے یا کسی اور جگہ تو اسے 20 دن تک کی چھٹی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button