تلنگانہ کی خبریںسرورق

تھامس گرینڈ اینڈ سنس کا تیار کردہ ایک صدی قدیم روڈ رولر

چیف منسٹر آفس کے عہدیدار نے تصویر ایکس پر پوسٹ کی ۔ قدیم دور کی یادگار

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)جیکب راس جو تلنگانہ چیف منسٹر آفس میں کام کرتے ہیں انہوں نے ‘x’ پر پوسٹ کی جو ایک پرانا تھامس گرین اینڈ سن لمیٹیڈ روڈ رولر کی تصویر ہے جو عثمانیہ یونیورسٹی میں موجود ہے تاہم یہ یقینی بتایا نہیں جارہا ہے کہ یہ روڈ رولر کی انگریزوں نے اپنے استعمال کیلئے خریدا تھا یا پھر نظام حیدرآباد نے 1948-1724 میں ترقیاتی کاموں کیلئے خریدا تھا۔ تھامس گرین اینڈ سن لمیٹیڈ یوکے میں اسمتھ فیلڈ فاؤنڈروں کے مصروف انجینئرس نے ایک تاریخی روڈ رولر تیار کیا جو یونیورسٹی کے ملبہ میں 1971 میں دریافت ہوا تھا۔ یہ قدیم ٹکڑا جو ممکنہ طور پر نظام حیدرآباد نے حاصل کیا ہوگا، جیکب راس نے x پر لکھا کہ روڈ رولر گذرے وقت کی انجینئرنگ کی عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے جو سڑکیں بچھانے کے کام میں استعمال میں آیا ہوگا۔

عثمانیہ یونیورسٹی میں ملنے والا روڈ رولر 1921 کے تھامس گرین اسٹیم رولر 1978 ماڈل سے ملتا جلتا ہے۔ ممکن ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں ملنے والی مشین تقریباً ایک صدی پرانی ہو۔ تھامس گرین اینڈ سن لمیٹیڈ کی بنیاد 1853 میں یوکے میں تھاسم گرین نے رکھی تھی۔ یہ کمپنی باغبانی کی مختلف مشینیں بنانے والی کمپنی تھی۔ اس مشین کو یونیورسٹی انتظامیہ بچاتی ہے یا پھر اسے تلنگانہ ہیرٹیج محکمہ کے حوالہ کرتی ہے کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔ تاہم یہ حیدرآباد میں واحد قدیم روڈ رولر نہیں ہے ایسا ہی ایک مشین نظام دور کا روڈ رولر برٹش ریسیڈنسی کے احاطہ میں بھی موجود ہے۔ یہ ڈھانچہ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعہ تعمیر کیا گیا تھا۔ جب ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1798 میں حیدرآباد کے دوسرے نظام نظام علی کے ساتھ ماتحت اتحاد کے
معاہدے پر دستخط کئے اور باضابطہ طور پر حیدرآباد میں آباد ہوئے۔

📌 مزید تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں:

🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ

متعلقہ خبریں

Back to top button