نئی دہلی31جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز #انڈین #پولیس سروس(آئی پی ایس) کے پروبیشنرز سے کہاہے کہ ان کے ہر کام میں ملک پہلے ، ہمیشہ پہلے کا جذبہ ظاہر ہونا چاہیے اور انہیں لوگوں کی خدمت بطور خدمت انجام دینا چاہیے۔پولیس کے بارے میں منفی تاثر کو تبدیل کرنے کے لیے بھی کام کیا جانا چاہیے۔مودی نے آئی پی ایس پروبیشنرز پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے جو بھی فیصلے کریں وہ ملک کے مفاد میں ہوں اور قومی نقطہ نظر کے حامل ہوں۔
انہوں نے کہاہے کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت کے علمبردارہیں۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں آئی پی ایس پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے #وزیراعظم نے کہاہے کہ لہٰذا ملک کا جذبہ پہلے ، ہمیشہ پہلے آپ کے ہر کام میں ظاہر ہونا چاہیے۔مودی نے کہا کہ لوگوں میں #پولیس کا منفی تاثر اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ #کورونا #وائرس کے آغاز کے دوران جب لوگوں نے پولیس والوں کو مدد کرتے دیکھا تو یہ تاثر تھوڑا سا بدل گیا ، لیکن اب صورتحال پھر پرانی ہو گئی ہے۔
ہمارے پولیس اہلکاروں نے ملک کی سلامتی ، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی سے لڑنے کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کیں۔ وہ کئی دنوں تک گھر نہیں جاتے ، وہ تہواروں پر بھی گھر نہیں جا سکتے ، لیکن جب پولیس کی شبیہ کی بات آتی ہے تو لوگوں کا تاثر مختلف ہوتا ہے اسے اس تصویر کو تبدیل کرنا چاہیے اور پولیس کے بارے میں منفی تاثرکودورکیا جانا چاہیے۔



