قومی خبریں

پہلوان سشیل کمار کے خلاف چارج شیٹ دائر

نئی دہلی،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے پیر کو یہاں چھترسال اسٹیڈیم میں ایک سابق جونیئر ریسلنگ چمپئن کے مبینہ قتل کے سلسلے میں #اولمپک تمغہ یافتہ پہلوان #سشیل کمار اور 19 دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) ستویر سنگھ لمبا کے سامنے حتمی رپورٹ دائر کی گئی ہے، جس میں کمار کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

اس معاملے میں 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پانچ مفرور ہیں۔سشیل کمار اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر 23 سالہ پہلوان# ساگر دھنکھر اور اس کے دو دوستوں سونو اور امیت کمار پر 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب حملہ کیا، بعد میں ساگر فوت ہوگیاتھا۔پولیس نے اس سے قبل سشیل کو #قتل کامرکزی ملزم اور سازشی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پاس #الیکٹرانک شواہد ہیں جس میں سشیل اور اس کے ساتھیوں کو دھنکھر کو ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button