تلنگانہ کی خبریں

گاڑیوں کی تلاشی مہم:چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیے

گاڑیوں کی تلاشی مہم:چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیےگاڑیوں کی تلاشی مہم:چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیے

 رنگاریڈی/چیوڑلہ: (اردودنیا.اِن)آج شام گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں پولیس نے ایک کار سے 60 لاکھ روپئے کی بھاری نقد رقم ضبط کرلی ہے۔یاد رہے کہ حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، محبوب نگر کے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

رائے دہندوں کو رجھانے کی کوشش میں رقم ،شراب اور دیگر اشیاء کی منتقلی کو روکنے کی غرض سے پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری ہے۔

گاڑیوں کی تلاشی مہم:چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیے

 اطلاعات کے بموجب اسی دوران آج شام چیوڑلہ پولیس گاڑیوں کی تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ ایک کار کی تلاشی کے دوران کار کی ڈِکی میں تھیلوں میں بھرے ہوئے نوٹ برآمد ہوئے۔

اس رقم سے متعلق کار مالک/ڈرائیور نے جائز دستاویزات پیش نہیں کیے اور یہ رقم 60 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔بعدازاں پولیس نے اس رقم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button