قومی خبریں

چھترپتی شیواجی کے خیالات کا عکس ایک بھارت شریشٹھ بھارت ہے:مودی

وزیر اعظم مودی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کی 350 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

نئی دہلی،2 جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) وزیر اعظم مودی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کی 350 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پورے مہاراشٹر میں ایک تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ جب چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی ہوئی تو اس میں سوراج کا چیلنج اور قوم پرستی کا نعرہ تھا۔ آج چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات کا عکس ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا یوم تاج پوشی نیا شعور، نئی توانائی لے کر آیا ہے۔

چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی اس دور کا ایک شاندار اور خاص باب ہے۔ قومی فلاح اور عوامی بہبود ان کی طرز حکمرانی کے بنیادی عناصر رہے ہیں۔ آج میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے قدموں میں سجدہ کرتا ہوں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں شیواجی مہاراج کی 350ویں تاجپوشی تقریب شیوراجیہ ابھیشیک میں شرکت کی۔وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعہ کی صبح رائے گڑھ قلعہ میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ گریگورین کیلنڈر کے مطابق، مراٹھافوجی شیواجی مہاراج کی 6 جون 1674 کو رائے گڑھ قلعہ میں تاج پوشی ہوئی، جہاں انہوں نے ہندوی سوراج کی بنیاد رکھی۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق اس سال تاجپوشی کی سالگرہ 2 جون کو ہے۔شندے اور فڑنویس نے یہاں سے تقریباً 170 کلومیٹر دور رائے گڑھ قلعہ میں شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف رسومات میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button