قومی خبریں

پہلوان سشیل کمار نے تہاڑ جیل حکام سے ٹی وی کی مانگ کی

نئی دہلی،4جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اولمپک کھیلوں میں دو مرتبہ تمغے جیت کر قوم کا نام روشن کرنے والے پہلوان #سشیل کمار (sushil-kumar) نے تہاڑ جیل حکام سے کشتی میچوں کے بارے میں جاننے کے لئے ٹیلیویژن فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمار یہاں چھترسال اسٹیڈیم میں قتل کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہے۔ اس معاملے میں شریک #ملزم اجے کمار کے ساتھ کمار کو 23 مئی کو دہلی کے منڈکا علاقے سے #گرفتار کیا گیا تھا۔

الزام ہے کہ کمار اور اس کے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر 4 اور 5 مئی کی درمیانی رات #پہلوان ساگر ڈھنکھر اور اس کے دو دوستوں سونو اور امیت کمار پر حملہ کیا تھا۔ #دھنکھر کا بعد میں انتقال ہوگیا۔جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمار نے ٹیلی ویژن کا مطالبہ اپنے وکیل کے ذریعہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمار نے ٹیلی ویژن فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ ریسلنگ میچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔

اس سے قبل دہلی کی ایک عدالت نے کمار کی عدالتی تحویل میں 9 جولائی تک توسیع کردی تھی۔ کمار کو منڈولی جیل سے تہاڑ جیل نمبر 2 میں منتقل کردیا گیا ہے۔v#پولیس نے بتایا کہ چھترسال اسٹیڈیم جھگڑے کے معاملے میں کمار سمیت 12 افراد کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمار قتل کیس میں مرکزی مجرم اور اس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک شواہد موجود ہیں جس میں کمار اور اس کے ساتھیوں کو دھنکھر پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button