قومی خبریں

چھتیس گڑھ: نوجوان کو تھپڑ مارنے والے ڈی ایم کو ہٹایا گیا

رائے پور :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ میں سورج پور ضلع مجسٹریٹ کے ایک نوجوان کو تھپڑ مارنے اور اس کا موبائل فون پھینکنے کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کیا ہے کہ سورج پور کے ضلعی کلکٹر رنبیرشرمانے ایک نوجوان کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سوشل میڈیا کے ذریعہ میرے علم میں آیاہے۔

یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ چھتیس گڑھ میں اس طرح کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ ضلعی مجسٹریٹ رنبیر شرما کو فوری اثر سے ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھوپیش بگھیل نے ایک اور ٹویٹ میں کہاہے کہ اس طرز عمل کو سرکاری افسر زندگی میں کسی بھی افسرکے ذریعہ قابل قبول نہیں ہے۔میں اس واقعے سے بیزار ہوں۔ میں نوجوان اور اس کے اہل خانہ سے معافی چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button