
چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، 1 جوان شہید
رائے پور،20؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ کے نکسل سے متاثرہ ضلع نارائن پور میں منگل کے روز آئی ٹی بی پی اہلکاروں اور نکسلیوں کے مابین تصادم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق یہ تصادم امادئی اور شیو مندر کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ہوا۔ اس وقت نارائن پور کے ایم ایل اے چندن کشیپ کے لئے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر سڑک کو صاف کرنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔
تصادم میں ایک جوان #شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے، شہید جوان کا نام شیو کمار مینا ہے۔ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں #سکیورٹی فورسز کے ایک تصادم میں نکسلی کمانڈر سنتوش مرکام ہلاک ہوگیا تھا۔ مرکام پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام بھی تھا۔ اس کے بعد سے #نکسلی سیکورٹی فورسز پر حملے کی مستقل کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم مرکام کے #تصادم پر بھی سوالات اٹھے ہیں۔
اس سے قبل 20 جون کو سیکورٹی فورسز نے ہی نارائن پور ضلع میں ہی دو نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ ان نکسلیوں کو اورچھا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ڈی آر جی کے جوانوں کی کارروائی میں #نکسلیوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد ہلاک کیا گیا تھا۔ تاہم اپریل 2021 میں نکسلیوں نے سکیورٹی فورسز کو بڑا نقصان پہنچایا تھا۔
ریاست کے نکسل سے متاثرہ سکمہ اور بیجاپور اضلاع میں تلک گوڈا اور جوناگوڈا گاوں کے درمیان جنگل میں ایک زبردست تصادم ہوا۔ اس مقابلے میں 22 #فوجی #شہید ہوئے تھے۔ کوبرا بٹالین کا ایک #جوان جسے تصادم کے بعد یرغمال بنا لیا گیا تھا، بعد میں نکسلیوں نے اسے واپس کردیاتھا۔



