بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

چھتیس گڑھ: خاتون نے پانچ بیٹیوں کے ساتھ کی خودکشی

رائے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ کے ضلع مہاس مند میں اجتماعی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے تھانہ کوتوالی کے علاقے املی بھاٹھا کیایک خاتون نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے کو د کر خودکشی کرلی۔ خاتون اور اس کی بیٹیاں کل رات سے لاپتہ تھیں اور آج یعنی جمعرات کی صبح ریلوے ٹریک پر ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ بڑی بیٹی کی عمر 17 سال ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔ تمام لاشیں ٹریک پر دور دور تک بکھری پڑی تھیں۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو جھگڑے کے بعد یہ خاتون کل رات اپنی بیٹیوں کے ساتھ گھر سے نکلی تھی، لیکن اس کے شوہر نے پولیس کو اطلاع نہیں دی اور وہ اپنے رشتہ دار کے گھر تلاش کررہا تھا۔ جمعرات کی صبح کسی نے لاشوں کو ٹریک پر دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button