بین ریاستی خبریں

کملیش انکاؤنٹر کی تحقیقات سی بی آئی سے کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ گہلوت کی منظوری

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) باڑمیر کے مشہور کملیش پرجاپتی انکاؤنٹر پر مستقل سوالات کے بعد راجستھان حکومت نے آخر کار تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر اشوک گہلوت نے کملیش انکاؤنٹر کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے جانے کو منظور کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعداب محکمہ داخلہ اس پورے معاملہ کی سفارش کا خط ، نوٹیفیکیشن اور دستاویزات مرکزی وزارت برائے عملہ اور عوامی شکایات کو بھیجے گا۔

آج ہی مرکز کو سی بی آئی تحقیقات کے لئے ایک سفارشی خط بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے،محکمہ داخلہ اس کی تیاری کررہا ہے ۔ واضح ہو کہ پہلے دن سے ہی کملیش انکاؤنٹر زیربحث تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ پولیس اس معاملے میں جو کہانی سنارہی ہے، وہ درست ہے ۔ایم ایل اے مدن پرجاپتی سمیت پرجاپتی برادری کے لیڈران نے انکاؤنٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

حال ہی میں مدن پرجاپتی نے جے پور میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کی تھی،اور سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے پر اتفاق کیا گیا۔ آج وزیر اعلیٰ نے اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس سے پرجاپتی برادری کے لوگوں کو انصاف ملنے کی امید بیدار ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button