بین ریاستی خبریں

چیف سیکریٹری الاپن بندوپادھیائے نے ریٹائرڈ منٹ لیا۔ممتا بنرجی نے خصوصی مشیرکار بنانے کا اعلان کیا

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چیف سیکریٹری کو لے کر بنگال اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری تنازع کے پیچ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے اپنے عہدے سے ریٹائڑڈ منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے-ریاستی حکومت کی درخواست پر الاپن بندو پادھیائے کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی-

مگر گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات کو لے کر جاری تنازع کے بعد چیف سیکریٹری کو مرکزی حکومت نے 31اگست کو دہلی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی مگر چیف سیکریٹری دہلی جانے کے بجائے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں ممتابنرجی کے ساتھ میٹنگ اور بعد میں انہوں نے استعفی کا اعلان کردیا-

اس درمیان ممتا بنرجی نے انہیں خصوصی مشیرکار تین سال کے لئے بنانے کا اعلان کیا ہے.اس درمیان مرکزی حکومت نے چیف سیکریٹری کو سمن جاری کیا ہے-ممتا بنرجی نے انہیں چیف مشیر کار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے کے ترویدی چیف سیکریٹری ہوں گے-تاہم مرکزی حکومت نے الاپن بندو پادھیائے کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی-

اس درمیان آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو پانچ صفحاتی خط لکھ کر کہا کہ چیف سیکریٹری کو دہلی طلب کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے-ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ان کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ منگل کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہےسبکدوش آئی اے ایس افسر الاپن بندوپادھیائے کی توہین کی گئی ہے۔

تمام بیوروکریٹ ، سیاست داں اور سول سوسائٹی اس کے خلاف متحد ہوں :ممتا بنرجی

  وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سبکدوش آئی ا ے ایس آفیسر الاپن بندو پادھیائے کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے بھر کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران سے اپیل کی کہ وہ الاپن بندو پادھیائے کی توہین پر احتجاج کریں ۔اس کے علا وہ ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، سینئر لیڈران، اسکالروں اور عام شہریوں سے بھی اپیل کی وہ اس کے خلاف متحد ہوجائیں ۔

سیاسی ماہرین ممتا بنرجی کے اس جارحانہ رویہ سے متعلق کہتے ہیں کہ الاپن بنرجی کے تنازع کو اچھال کر ممتا بنرجی قومی سطح پر مرکز مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہی ہیں۔لڑائی میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق ، انہوں نے علاپنا بنرجی کے تنازعہ کا فائدہ اٹھا کر مرکز مخالف جذبات کو قومی سطح پر واپس لینے کی کوشش کرنا شروع کردی۔


ممتا بنرجی نے جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔
مگر کیا وزیرا عظم کو لگتا ہے کہ وہ مجھے ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں تمام اپوزیشن لیڈروں اور غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرا اعلیٰ تمام آئی اے ایس آئی پی ایس ، تمام این جی اوز ، تمام اسکالرز ، تمام بیوروکریٹس ، تمام اسکالرز سے اس رویے کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کروں گی۔

ممتابنرجی نے کہا کہ یہ لڑائی صرف الاپن بندو پادھیائے کی نہیں ہے ۔یہ لڑائی تمام آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی ہے ۔وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے گزشتہ 64سال میں اس قدر بے رحم وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کو نہیں دیکھا ہے ۔وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت صرف سیاسی انتقام لینے کے لئے بیوروکریٹس کی توہین کررہی ہے ۔

ممتابنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے الاپن بندو پادھیائے کے ریٹائرڈ ہونے کی کوئی وجہ نہیں لکھی ہے۔سیاسی انتقال میں مرکزی حکومت قانون سے ماورا کام کررہی ہے ۔دوسری جانب چیف سیکریٹری مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے تنازع کو ختم کرنے کےلئے اپنے وقت پر ہی ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا ۔

اس درمیان مرکز کا ایک اور خط الاپن بنرجی کو دیا گیا جس میں انہیں فوری طور دہلی میں حاضرہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔تاہم ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ الاپن بابو قواعد کے بعد اپنے کیریئر کے آخری دن ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بنگال کبھی سر نہیں جھکاتا ہے ۔مرکزی حکومت کا خط ملنے سے قبل ہی الاپن بنرجی ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے چوں کہ وہ اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس لئے دہلی جانے کے پابند نہیں ہے ۔

وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ الاپن بندو پادھیائے کے خلاف منصوبہ بند سازش کی گئی تھی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم لڑیں گے ، ہم جیتیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button