
دودھ پینے کی ضدکررہا تھا بیٹا توماں نے زمین پر پھینک دیا ، بچے کی ہوئی موت : پولیس
کوربا ،23؍ ستمبر : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں دودھ پینے کی ضدکرنے والے ایک بچے کو اس کی ماں نے مبینہ طور پر زمین پر پھینک دیا، جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوربا ضلع کے پولیس افسران نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کے روز ساتوک راؤ (تقریبا ڈھائی سال کی عمر) نے ضلع کے بال کو تھانہ علاقے کے سیکٹر 5 میں دودھ پینے پر اصرار کیا ، تب اس کی والدہ 32سالہ پرمیلا راؤ نے مبینہ طور پر اسے زمین پر پھینک دیا ،جس کی وجہ سے بچے کی موت ہوگئی ،پولیس نے پرمیلا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ ساتوک راؤ بدھ کی شام دودھ پینے پر اصرار کر رہاتھا ۔ بچے کے بار بار دودھ مانگنے سے پرمیلا ناراض ہوگئی ،انہوں نے بتایا کہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا ۔ اہل خانہ کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو وہ بچے کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کے وقت خاتون کی ساس اور سسر گھر پر موجود تھے۔
پرمیلا کے شوہر رام چندر راؤ بالکو ٹریننگ سینٹر میں ٹرینر ہیں۔ واقعہ کے وقت وہ گھر سے باہر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ سال 2014 سے پرمیلا کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جب پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی تو پولیس کی ایک ٹیم موقع پر روانہ کی گئی اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔



