
بیجنگ:(ویب ڈیسک) عوامی جمہوریہ چین نے کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ کورونا جیسے موذی مرض کا شکار عوام بیماری سے نجات حاصل کرسکیں۔تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین سے شروع ہو کر دنیا بھر کے کم و بیش 190 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب تک 9 کروڑ سے زائد افراد کو اپنا شکار کیا جبکہ 19 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
چین کے بعد برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آئی جس پر آسٹریلیا میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔ چین میں بیجنگ کے 2 نزدیکی شہروں میں پابندیوں کے اطلاق میں سختی کی گئی ہے۔ چین کورونا کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے چینی حکومت نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے، عوام کو کورونا کی ویکسین مفت دی جائے گی، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔



