بیجنگ ، 9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چینی سائنس دانوں نے کروناوائرس کا ایک نیا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو پی سی آر لیب ٹیسٹ کی طرح بالکل درست اور ٹھیک نتائج کا حامل ہے اور صرف چارمنٹ کے اندرنتائج دیتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ19کی تشخیص کے لیے اس وقت پولیمرز چین ری ایکشن (پی سی آر)ٹیسٹ کووسیع پیمانے پراستعمال کیا جارہا ہے اور اس کو سب سے زیادہ درست اور حساس سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عام طور پر کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
اس وقت بعض ممالک کو ٹیسٹوں کی بڑی تعداد کے پیش نظرجانچ اور نتائج میں تاخیرکا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یہ کرونا وائرس کے انتہائی متعدی اومیکرون متغیرکے دھماکا خیز پھیلاؤ کی وجہ سے ہواہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھاکہ انھوں نے اس مسئلہ کا حل دریافت کر لیاہے۔ٹیم نے کہا کہ ان کا تیار کردہ سنسروقت لینے والے کووڈ-19کے لیب ٹیسٹ کی ضرورت کو کم کرسکتا ہے۔
یہ صواب سے جینیاتی مواد کا تجزیہ کرنے کے لیے مائیکروالیکٹرانکس کا استعمال کرتا ہے،ٹیم نے کووِڈ19 پیتھوجین کے سرکاری نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مربوط اورمنقولہ پروٹوٹائپ ڈیوائس میں سارس کووی2 کا پتا لگانے کے لیے الیکٹرو مکینیکل بائیو سنسر کا اطلاق کیا اوراس نے چار منٹ سے بھی کم وقت میں وائرس آر این اے کا پتا لگایا ہے۔
محققین نے کہا کہ ان کا طریقہ رفتار، آپریشن میں آسانی، اعلی حساسیت اور منقولہ فراہم کرتا ہے۔انھوں نے اپنے کیس میں شنگھائی میں 33افراد کے نمونے لیے ہیں۔
یہ تمام افراد کرونا وائرس سے متاثر تھے اور ان کے پی سی آر ٹیسٹ متوازی طورپرکیے گئے تھے۔مضمون کے مطابق ان کے طریق کارکے نتائج پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے تھے۔
ان کے مطالعے میں 54 نمونوں پر نئے طریق کار کی جانچ شامل تھی۔ان میں بخار میں مبتلا افراد،انفلوئنزا کے شکار افراد مگرکرونا وائرس سے غیرمتاثرہ اور صحت مند رضاکار شامل تھے۔



