
بیجنگ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین میں واقع منفرد چٹان ہر 30 برس بعد گول اور بیضوی پتھریلے انڈے (lays stone eggs) نما پتھر خارج کرتی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ چین کے صوبہ گیاڑاو کے علاقے قیانان بوئی میں ایم منفرد #چٹان موجود ہے جس کا نام چین دا یا منڈارن ہے جس نے عشروں سے #ماہرینِ ارضیات کو #حیرت زدہ کر رکھا ہے۔
اس پہاڑی کی اونچائی 9 فٹ اور لمبائی 65 فٹ ہے اور پہاڑی کی سطح پر درجنوں پتھر گول #انڈوں کی شکل میں موجود ہیں جو آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے اور نیچے گرجاتے ہیں۔ قریبی دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر 30 سال بعد یہاں انڈہ نما پتھر بنتے اور نیچے گرتے رہتے ہیں۔
ابتدائی اندازہ ہے کہ پوری پہاڑی سخت پتھروں پر مشتمل ہے لیکن اس کا ایک حصہ کیلشیئم کاربونیٹ کے پتھروں پر بھی مشتمل ہے جو موسمی اثرات سے گھلتے رہتے ہیں۔ پہاڑ کا یہ حصہ کیمبرین عہد سے تعلق رکھتا ہے جو کہ 50 کروڑ سال #قدیم ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین اب تک گول پتھروں کا #معمہ حل نہیں کرسکے۔



