بین الاقوامی خبریں

چین : دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم آج سے فعال

بیجنگ ، 28جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#پانی سے #بجلی پیدا کرنے والا #دنیا کا دوسرا سب سے بڑا #ڈیم آج سے فعال ہو گیا ہے۔ جنوب مغربی #چین میں آج اس وسیع تر پلانٹ کے دو ابتدائی یونٹس کو چالو کیا گیا۔ دریائے جنشا پر قائم با ہٹن ڈیم میں سولہ یونٹ ہیں، جو ایک ملین میگا ٹن فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ ڈیم چینی حکومت نے تیار کروایا ہے۔ چین #بجلی کے حصول کے لیے کوئلے پر دارومدار کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتا ہے مگر اس ڈیم کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ بیس ملین ٹن کوئلے کو جلانے سے بچا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button