بین الاقوامی خبریں

چین کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فیصلہ

بیجنگ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چین نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائد کرتے ہوئے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین سے روک دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مرکزی بینک نے کمپنیوںکوکرپٹوکرنسی سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ #چین میں کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائدہے اور چند روز قبل چینی حکام نے ملک بھرمیں #کرپٹو مائننگ بندکرادی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نے کچھ روز پہلے کرپٹوکرنسی (cryptocurrency) پر پابندی عائد کی اور اب #بینکوں کوکرپٹو لین دین سے منع کیا ہے۔دوسری جانب ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکہ دہی میں نہ آئیں۔

ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں۔ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button