بین الاقوامی خبریں

چین کی مقامی ویکسینز اب بھی ڈیلٹا قسم کیخلاف موثر ہیں:اخبار

بیجنگ،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چائنا ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ #چین بھر میں فی الحال جس ویکسین کی خوراکیں لگائی جارہی ہیں وہ نوول #کروناوائرس کی ڈیلٹا قسم کو روکنے اور اس کیخلاف حفاظتی اثرات کا بہترین مظاہرہ کررہی ہیں۔بیماری پر قابو پانے اور روک تھام کے چینی مرکز(چائنہ سی ڈی سی) کے محقق فینگ زی جیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دستیاب نتائج کے مطا بق ڈیلٹا قسم نوول کروناوائرس #ویکسینز سے تحفظ کو کم کر سکتی ہے لیکن موجودہ ویکسین کے اب بھی لہر کیخلاف اچھی روک تھام اور حفاظتی اثرات ہوسکتے ہیں۔

فینگ نے کہا کہ #ڈیلٹا قسم اصل لہر سے تقریبا دوگنا زیادہ قابل انتقال ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور مریضوں میں شدید علامات پیدا کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔بیماری پر قابو پانے اور روک تھام کے چینی مرکز میں ایک اور محقق شا یی مِنگ نے کہا کہ اگرچہ کوئی بھی ویکسین متعدی امراض کیخلاف 100فیصد تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تاہم نوول کروناوائرس کی مختلف اقسام پر اب بھی دستیاب ویکسینز کے ساتھ قابو پایا جا سکتا ہے۔

شا نے مزید واضح کیا کہ ثبوت کی بنیاد پر تحقیق سے ظاہر ہواہے کہ چین کی مقامی نوول کرونا #وائرس ویکسینز ہسپتال داخل ہونے،شدید کیسز اور اموات کی شرح فعال طور پر کم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button