دلچسپ خبریںسرورق

چینی سائنسدانوں نے بہترین اون دینے والی بھیڑ پیدا کرلی

بیجنگ ،13اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چینی سائنسدانوں نے جین میں کامیابی کے ساتھ تبدیلی کرکے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی چھوٹی دم والی بہترین اون دینے والی بھیڑپیدا کرلی ہے۔یہ تحقیقی مضمون جمعرات کو جینوم ریسرچ جریدے میں ’’پامیر ارگالی، تبتی بھیڑوں اور ان کی ہائبرڈزاقسام کا جینیاتی تجزیہ اور کروموسوم کے ارتقا، فینوٹائپک تغیرات اور جراثیمی جدت کے بارے میں معلومات کی فراہمی‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔

سنکیانگ اکیڈمی آف اینیمل سائنسز کے ایک محقق لیو منگ جون نے کہا کہ دم کی لمبائی گھریلو بھیڑوں کی نسلوں کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک ہے۔لمبی دم رکھنے والی بھیڑیں متعدی بیماریوں کا آسانی سے شکار ہوجاتی ہیں، اس سے نر اور مادہ بھیڑ کا ملاپ متاثرہوتا ہے اور بچے پیدا کرنے کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

لیو نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے ایسی بھیڑوں کی اون کا معیار بھی کم ہو جاتا ہے اس لیے لمبی دم والی بھیڑوں کی بچہ پیدا کرنے کے مرحلے میں دم کاٹنا پڑتی ہے۔لیو نے کہا کہ دم کاٹنے کے لیے افرادی قوت کے ساتھ مادی وسائل خرچ ہوتے ہیں اور بھیڑ کے بچے بھی اس عمل میں متاثر ہو سکتے ہیں، جو ان کی نشوونما میں رکاوٹ یہاں تک کہ موت کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔جبکہ چھوٹی دم والی بھیڑوں کی نسلوں کو دم کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button