سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ان سے اپنا دل توانا رکھیں،کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی غذائیں

پیش کش: احمد احمد معین حبان عرف شبلی فاروق بنگلور

کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت آج کل ہر تیسرے فرد کو ہو رہی ہے کیونکہ جنک فوڈز کا استعمال دن بہ دن بڑھ گیا ہے اور جو کھانے ہم کھارہے ہیں وہ غذائیت کے اعتبار سے مناسب بھی نہیں ہیں چونکہ اب نہ سبزیوں میں بھرپور غذائیت رہی ہے نہ گوشت میں۔ اس سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ: جسم میں کم کثافتی لیپو پروٹین کی سطح جسے کولیسٹرول کی خطرناک حد کہا جاتا ہے اس کا تناسب بڑھنے کا تعلق غذا اور روزمرہ کی روٹین سے ہے۔

اور اگر آپ جسم کو مقررہ مقدار کے مطابق پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹ فراہم نہیں کریں گے تو عنقریب آپ کا نہ صرف کولیسٹرول تیزی سے بڑھے گا بلکہ ساتھ ہی جسم میں ایسے مادوں کی نشوونما بڑھے گی جو براہِ راست آپ کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کردیں گے جس کی ابتداء کولیسٹرول کی زیادتی سے شروع ہوتی ہے۔

ادھیڑ عمر کے افراد ہوں یا جوان کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار دنیا بھر میں ڈھیروں لوگ ہوگئے ہیں جس پر قابو پانا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے لیکن اگر ذرا سی نظر اپنے کچن میں دوڑائیں تو روزمرہ ایسی کئی کھانے کی چیزیں ہم استعمال کرتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے مفید ہیں لیکن شاید ہمیں ان کی مکمل افادیت کے باترے میں معلوم نہیں ہے۔اسی لئے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں آسانی سے استعمال کی وہ عام چیزیں جو اگر مناسب تناسب سے استعمال کی جائیں تو آپ کی صحت بھی برقرار رہے گی اور کولیسٹرول جیسے ضدی مرض سے بھی بچائیں۔

ہلدی

ہلدی میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ دودھ کے ساتھ روزانہ ہلدی استعمال کرنے سے جسم کی چربی میں اضافہ نہیں ہوتا اور دل صحت مند رہتا ہے۔

لہسن

لہسن میں ایلیسن اور سلفر موجود ہوتے ہیں جو اینٹی کولیسٹرول اثر رکھتے ہیں۔ نہارمنہ ایک یا دو دیسی لہسن کے جوے چبانا کولیسٹرول کی سطح کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

گرین ٹی

گرین ٹی وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ روزانہ ایک کپ گرین ٹی پینے سے آنتوں کو سکون ملتا ہے اور اضافی کولیسٹرول خارج ہوتا ہے۔

السی کے بیج

السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔ پکا کر یا گرم پانی کے ساتھ السی کے بیج کھانا کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

دھنیا

دھنیا فولک ایسڈ، وٹامن اے، سی، کے اور بیٹا کیروٹن سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء دل کی صحت کے لیے بہترین ہیں اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ان غذاؤں کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کریں اور اپنے دل کو مضبوط و صحت مند بنائیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button