
کینبرا،27؍اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنس کے حوالے سے کرکٹ شائقین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ کرس #کیرنس (chris cairns) کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ان کے دل کا آپریشن کرس کیرنس کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن اس آپریشن کے بعد کرس کیرنس کی #ٹانگیں مفلوج ہو گئی ہیں۔کرس کیرنس کینبرا واپس آگئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویشناک ہے۔ #سڈنی میں اس کے دل کے آپریشن کے دوران کئی پیچیدگیاں سامنے آئیں۔کیرنس کے وکیل ارون لائیڈ نے جمعہ کو کو ایک بیان جاری کیا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات دی ۔
کیرنس کے وکیل ارون لائیڈ نے ان کے پیروں کے #فالج کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کیرنس کی جان بچانے کے لیے ان کا دل کا آپریشن ہوا جس کے دوران انہیں ریڑھ کی ہڈی کا دورہ پڑا۔ اس سے اس کی ٹانگیں مفلوج ہو گئی ہیں۔کیرنس آسٹریلیا میں رہ کر اپنا مزید علاج جاری رکھیں گے۔ ارون لائیڈ نے کہاکہ کیرنس آسٹریلیا میں رہیں گے۔ اب وہ #آسٹریلیا میں ریڑھ کی ہڈی کے لیے ایک خصوصی اسپتال میں علاج کرائیں گے ۔تاہم کیرنس اس دوران اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ کیرنس کی بیوی آسٹریلیا میں ہے۔ اس کے علاوہ کیرنس کے دو بچے بھی ہیں۔
سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کیرنس کی نازک حالت کے پیش نظر اس کے بچے اور بیوی زیادہ سے زیادہ وقت اس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیرنس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کیرنس کے گزشتہ ایک ماہ میں دل کے دو آپریشن ہوئے ہیں۔ اپنے وقت کے بہترین آل #راؤنڈروں میں سے ایک کیرنس نے نیوزی لینڈ کے لیے 62 #ٹیسٹ، 215 ون ڈے اور دو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔



