اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ : کرس ووکس

لندن ،14؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انگلینڈ کے فاسٹ بولر #کرس ووکس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے #دستبرداری کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ ووکس نے کہا ہے کہ ان کے سامنے مسلسل تین #ٹورنامنٹ تھے۔ کام کے بوجھ کی وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کے بجائے ٹی 20 #ورلڈ کپ اور اس کے بعد ایشز سیریز کو ترجیح دی۔

یہی وجہ ہے کہ ا نہیں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا جو متحدہ #عرب امارات میں شروع ہونے والی ہے۔کرس ووکس کو آئی پی ایل میں دہلی کیپٹل کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دہلی نے ان کی جگہ آسٹریلوی فاسٹ #بولر اور ٹی 20 کے ماہر بین دوارشوئس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ووکس کے علاوہ جونی بیئرسٹو (سن رائزرز حیدرآباد) اور ڈیوڈ ملان (پنجاب کنگز) نے بھی ہفتہ کو ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل سے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا۔ #ووکس نے کہاکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ #ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب کیا جائے گا۔ آئی پی ایل کے شیڈول کو نئی شکل دی گئی تھی اور اب یہ ہو رہا ہے۔ میں آئی پی ایل کھیل کر خوش ہوتا لیکن کام کے بوجھ کی وجہ سے مجھے آئی پی ایل کو چھوڑنا ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز سیریز آئی پی ایل کے فورا بعد شروع ہونا ہے اس لیے وہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ایشز کے پیش نظر وقت بہت کم ہے۔ 2019 کی طرح اس بار بھی کرکٹ کا سیزن بہت طویل ہے۔ #کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال بہت مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button