قومی خبریں

سی آئی آئی سالانہ سیشن: وزیراعظم مودی کادعویٰ سابقہ حکومتوں نے نہیں لیاسیاسی خطرہ، آج ہورہی ہے ریکارڈ جی ایس ٹی وصولی

نئی دہلی، 11 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی آئی ای کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نریندر #مودی نے کہا کہ جو لوگ پہلے حکومت میں تھے وہ سیاسی خطرہ نہیں لے سکتے تھے، اس لیے جی ایس ٹی اتنے سالوں سے پھنسا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایسی حکومت ہے جو قوم کے مفاد میں سب سے بڑا خطرہ لینے کو تیار ہے، ہماری حکومت نے نہ صرف جی ایس ٹی کو نافذ کیا بلکہ آج ہم جی ایس ٹی کی #ریکارڈ وصولی دیکھ رہے ہیں۔

#وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی معیشت عروج پر ہے، آج ملک میں ترقی کا ماحول ہے، ہندوستانیوں میں دیسی #مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی ہے، یہ خود کفالت کی طرف ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے برانڈز بھی عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ #کورونا کے دور میں بھی بہتری کا عمل جاری ہے، ملک اب نجی شعبے پر انحصار کر رہا ہے۔ اسٹارٹ اپس میں اب ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ سی آئی ای میٹنگ سے #خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ سی آئی آئی میٹنگ اس بار 75 ویں یوم آزادی کے ماحول میں، آزادی کے امرت مہوتسو کے درمیان منعقد کی جارہی ہے۔

ہندوستانی صنعت کی نئی قراردادوں، نئے اہداف کیلئے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔ خود کفیل ہندوستان مہم کی کامیابی کی بڑی ذمہ داری بھارتی صنعتوں پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button