بین الاقوامی خبریں

غزہ میں موت کا رقص،مگر عیش کوش سعودیہ میں سرکس شو ’’دی گریٹ لائٹنیس‘‘ کا آغاز

نام نہاد ویژن 2030 کی آڑ میں سعودی عرب میں سرکس شو ’’دی گریٹ لائٹنیس‘‘ کا انعقاد کیا گیا،

ریاض، 2 نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اس وقت نہتے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، اس جارحیت میں اب تک 8 ہزار بے قصور فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ، لیکن نام نہاد ویژن 2030 کی آڑ میں سعودی عرب میں سرکس شو ’’دی گریٹ لائٹنیس‘‘ کا انعقاد کیا گیا،جو کہ باعث شرم اور مکمل بے غیرتی کی بدترین مثال ہے۔خیال رہے کہ چوتھے ’’ارجنٹائن شوز‘‘ کا آغاز ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے بلیو تھیٹر میں ہوا۔ شو میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والوں نے پرفارمنس پیش کی۔سعودی عرب کی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام شو کی پہلی رات جادوئی کرتب اور جادوئی کھیل پیش کیے گئے۔ چھپے ہوئے ڈبوں کا استعمال بھی کیا گیا جس کے ذریعے حیرت انگیز کرتب دکھائے گئے۔

فنکاروں نے شو کے کئی سیگمنٹس میں کچھ سامعین کو بھی شامل کیا۔ یہ شو چار نومبر تک جاری رہے گا۔نمائش کو اس کی بھرپور معلومات کی وجہ سے ممتاز کیا گیا۔ مہمانوں کو ارجنٹائن میں تھیٹر کی تاریخ کا ایک جائزہ فراہم کیا گیا۔ ارجنٹائن میں مشہور روایتی رقصوں کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی۔ نمائش میں فوٹو گرافی کے کارنر بھی شامل تھے جن کی شناخت تھیٹر کی تھی۔ زائرین کو تہوار کے متعلق ویڈیو فراہم کئے گئے۔ ایسے سٹورز لگائے گئے جو فیشن اور ارجنٹائن کی ثقافت سے متاثر مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔یہ ایونٹ دسمبر کی نویں تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس میں ارجنٹینا اور جنوبی امریکہ کے انتہائی شاندار فنون کی نمائش کی جائے گی۔ اس تقریب میں ایلس ان ونڈر لینڈ شو، جنگل شو، اور عصری فنون اور فن کے ساتھ پرفارمنس کے شو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button