چندی گڑھ ، 14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اینٹی ریگنگ ہیلپ لائن پر ایک گمنام ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج #امرتسر کے سالِ اول کے طلباء کے ساتھ پچھلے کچھ دنوں سے ریگنگ کیا جارہا ہے۔ نیشنل اینٹی #ریگنگ ہیلپ لائن نے اس معاملے میں شکایت درج کی ہے اور اسے پیر کے روز کالج کے حکام کے پاس بھجوا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ طلباء سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا جا تا ہے ۔
#ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج کے پرنسپل راجیو دیوگن نے شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ #انسٹی ٹیوٹ نے فوری طور پر ایک ہفتے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای میل پولیس کو ارسال کردیا گیا ہے ۔ تاہم یہ واقعہ دوگروپ کے مابین باہمی #دشمنی کا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلباء کے ایک گروپ کے ذریعہ جعلی ای میل کی طرح لگتا ہے۔
کیمپس میں ایک تقریب ہوئی جس کا ایک گروپ احتجاج کر رہا تھا۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے ، اس میں کچھ بھی قابل اعتراض چیز نہیں پائی گئی ہے۔ ہم اس معاملہ کو تفصیل سے دیکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے پلیٹ فارم کا #غلط استعمال کیا ہے۔ای میل لکھنے والے شخص نے بتایا کہ وہ طلباء کی #شناخت چھپا رہا ہے۔
ای #میل میں طالب علم نے کہا کہ میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کا طالب علم ہوں۔میں اپنے سینئر طلباء کے خلاف #ریگنگ کی شکایت کرنا چاہتا ہوں۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ہمیں 1 بجے #فون کرکے پریشان کرتے ہیں ۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے ریگنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے لئے ایک سخت قانون بھی بنایا گیا ہے ، جس میں مجرم طالب علم کو کلاس سے معطل کرنے کی بھی تجویزہے ۔ کوئی بھی #متأثر #طالب علم اپنی #شکایت #تھانہ میں#درج کروا سکتا ہے



