سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ڈینگی مچھر کا توڑ! لونگ کے تیل سے تیار ہونے والی نئی ماحول دوست دوا

 لونگ کے تیل کی خاصیت اور تحقیق کی پیش رفت

مچھر اب بھی انسان کا سب سے خطرناک دشمن کیڑا مانا جاتا ہے۔ خاص طور پر ایڈس ایجپٹائی مچھر جو ڈینگی اور بخار جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے لونگ کے تیل (Clove Oil) پر تحقیق کرتے ہوئے اس کے اندر موجود یوگینول (Eugenol) نامی قدرتی مرکب میں مچھر کے لاروا کو تباہ کرنے کی زبردست صلاحیت دریافت کی ہے۔

 لونگ کے تیل کی خاصیت اور تحقیق کی پیش رفت

ماہرین کے مطابق کیمیکل والی مچھر مار ادویات نہ صرف مہنگی بلکہ ماحول کے لیے نقصان دہ بھی ہوتی ہیں۔ یہ ادویات مٹی میں جمع ہوکر طویل عرصے تک انسان اور جانوروں کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔اس کے برعکس، لونگ کا تیل قدرتی اور ماحول دوست متبادل ہے۔ تاہم اس کا اثر فوری نہیں ہوتا، اسی لیے گوہاٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کی افادیت بڑھانے پر تحقیق کی ہے۔انہوں نے لونگ کے تیل کے اجزاء کا تفصیلی مطالعہ کیا اور اس سے پائپیرونائل بیوٹا آکسائیڈ (PBO) نامی ایک طاقتور جزو الگ کیا، جو ایڈس ایجپٹائی مچھر کے لاروا کو تیزی سے ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 یوگینول اور پی بی او کا مؤثر امتزاج

جب یوگینول کو پی بی او کے ساتھ ملایا گیا تو نتائج حیران کن نکلے۔ یہ مرکب نہ صرف تیزی سے مچھر کے لاروا کو ختم کرتا ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی محفوظ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دوا اگر کھڑے پانی یا تالابوں میں ملائی جائے تو مچھروں کے انڈے اور لاروا فوری طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔

 قدرتی متبادل — مستقبل کی امید

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یوگینول انسانوں کے لیے بے ضرر ہے اور اس سے ماحول پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ اس نئی دریافت سے امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں کیمیائی مچھر مار دواؤں کے بجائے قدرتی، کم خرچ اور ماحول دوست حل اپنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button