
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا ساتواں مرحلہ آج پوراہواہے۔ اس مرحلے میں 34 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ مالدہ (پارٹ ون) ، کولکاتہ جنوبی ، مرشدآباد (پارٹ ون) ، مغربی وردھمان (پارٹ ون) اور جنوبی دیناج پور اضلاع کی 34 اسمبلی نشستوں پرووٹرزنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔
اس درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی ووٹ دیا۔انھوں نے بھوانی پورحلقے میں اپنے ووٹ دیااوراپنی پارٹی کی کامیابی کے یقین کااظہارکیاہے۔انھوں نے فاتحانہ نشان دکھایاہے ۔اس درمیان انھوں نے الیکشن کمیشن کوکوروناپھیلانے کاذمے داربتایاہے اورعدالت کے تبصرے کاحوالہ دیاہے۔



